blank

رواں سال خیبر پختون خوا میں خسرہ سے کتنے بچوں کی اموات ہوئیں؟افسوسناک  تفصیلات سامنے آ گئیں 

blank

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رواں سال صوبہ  خیبر پختون خوا میں خسرہ سے کتنے بچوں کی اموات ہوئیں؟ اس حوالے سےافسوسناک  تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔ “جنگ ” کے مطابق  رواں سال خیبر پختون خوا میں ایک ہزار سے زائد بچوں میں خسرہ کے کیسز سامنے آئے ۔ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمد عارف نے بتایا  کہ بچوں میں ایک ہزار سے زائد خسرہ کے کیسز سامنے آئے ہیں، ڈی آئی خان 185، پشاور147، چارسدہ 113 اور صوابی میں 92 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال صوبے میں خسرہ سے 13 بچوں کی اموات ہوئیں۔ خسرہ سے 2 سے 5 سال کے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے وزیرِ صحت قاسم علی شاہ نے ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمد عارف سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیرِ صحت قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ خسرہ ہمارے معاشرے میں وباء کی صورت اختیار کر چُکا ہے۔اُنہوں نے عوام سے بچوں کو جلد سے جلد ویکسین لگوانے کی اپیل بھی کی ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں