blank

گندم خریداری ، پنجاب حکومت کا 552 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے گندم خریداری مہم کے لئے 552 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق قرض کے لئے حکومت نے کمرشل بینکوں سے پیشکشیں طلب کر لی ہیں جبکہ قرض تین ماہ کے لئے لیا جائے گا ،بینک 16اپریل تک پیشکشیں جمع کرائیں گے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق نیا قرض وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قرض سے ساڑھے تین سو ارب کا پرانا قرض پنجاب بینک کو واپس کیا جائے گا۔نئی گندم خریداری کے لئے 200 ارب تک مختص ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی وسائل کے لحاظ سے 15 لاکھ ٹن خریداری ہوسکے گی۔خریداری کے حتمی حجم کا فیصلہ پنجاب کابینہ اگلے چند روز میں کرے گی۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں