blank

گھرمیں پائی جانیوالی ایسی اشیاء جو کینسرکا بھی سبب بن سکتی ہیں، ماہرین نے خبردار کردیا

blank

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی تحقیق میں ماہرین نے گھر میں پائی جانے والی ایسی سینکڑوں اشیاء کے متعلق وارننگ جاری کر دی ہے جو کینسر جیسے موذی مرض کا سبب بن سکتی ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ’جے اے ایم اے نیٹ ورک اوپن‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھریلواستعمال کی متعدد ایسی اشیاء ہیں جن میں ایسا مواد استعمال کیا جاتا ہے جو ان کے آگ پکڑنے میں مانع ہوتا ہے۔ 
ان اشیاء میں فرنیچر کا تمام سامان، الیکٹرانکس، کارپٹ پیڈنگ، فوم سے بنی بچوں کی اشیاء، کچن میں استعمال ہونے والی متعدد اشیاء اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔ ان اشیاء میں آگ کے خلاف مزاحمت رکھنے والا جو مواد استعمال کیا جاتا ہے اس میں ’پولی برومینیٹڈ ڈائی فینل ایتھرز‘ (Polybrominated diphenyl ethers)کا لیول بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ جو لوگ اس کی زد میں رہتے ہیں ان کو کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 300فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر لیونارڈو ٹرانسینڈ کا کہنا تھا کہ ’’اس تحقیق میں آگ کے خلاف مزاحمت رکھنے والے متعدد مادوں پر کی جانے والی تحقیقات کے ڈیٹا کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ نتائج میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ’پولی برومینیٹڈ ڈائی فینل ایتھرز‘ اور کینسر سے موت کے درمیان گہرا تعلق ہے۔‘‘



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں