blank

فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے وہ فائدے جن کے بارے میں ہم اکثر سوچتے ہی نہیں

blank

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیملی کے ساتھ وقت گزارنا یقینا ذہنی آسودگی کا باعث ہوتا ہے۔ بھارت کی لائف کوچ اور سائیکو تھراپسٹ ڈاکٹر چاندنی ٹوگنیٹ کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنا دیگر کئی حوالوں سے بھی ہماری ذہنی و جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ فیملی کے ساتھ اچھا وقت گزارنے سے انسان کو ذہنی دباؤ اور پریشانی سے نجات ملتی ہے اور مجموعی ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔ 

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر چاندنی کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے سے فیملی ممبرز کا باہم تعلق مضبوط ہوتا ہے، باہم گفت و شنید کئی حوالوں سے فیملی کے افراد کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ کم عمر افراد اپنے بڑوں کے تجربات سے سیکھتے ہیں۔ ان کی جذباتی ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے۔ چونکہ فیملی کے بڑے اپنے بچوں کے لیے ایک مثبت رول ماڈل ہوتے ہیں، لہٰذا بچے ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

 ڈاکٹر چاندنی کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے سے آدمی کو تنہائی کا احساس نہیں ہوتا۔ خاندان کے لوگ جب مل بیٹھتے ہیں تو کئی طرح کی سرگرمیاں ہوتی ہیں، جن میں ورزش، کوکنگ و دیگر شامل ہیں۔ یہ سرگرمیاں فیملی کے افراد کی جسمانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر چاندنی نے بتایا کہ جو لوگ فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں وہ اپنی زندگی سے زیادہ مطمئن ہوتے ہیں۔ ان میں خوداعتمادی دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے اور وہ دوسروں سے زیادہ خوش ہوتے ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں