blank

منہ کی بد بو سے نجات پانے کا آسان ترین نسخہ

blank

نیویارک(نیوزڈیسک) جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو کچھ ذرات ہمارے دانتوں میں پھنس جاتے ہیں اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو برش کرنے کے باوجود نہیں نکلتے۔دانتوں میں رہنے کی وجہ سے یہ ذرات گل سڑ جاتے ہیں اور منہ سے ناگوار بدبو کا باعث بنتے ہیں۔ 
کئی کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کی پیسٹ اور اس طرح کے دیگر اشیاءکی وجہ سے دانت صاف رہیں گے لیکن ان میں موجود کیمیکل کی وجہ سے دیگر مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔آئیے آپ کو قدرتی طریقے سے بنائے گئے نسخے سے منہ سے بدبوختم کرنے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

اجزاء

ایک کپ گرم پانی

ایک چمچ شہد

آدھ چمچ دارچینی پیسی ہوئی

دولیموں

ایک چمچ سوڈیم بائی کاربونیٹ

بنانے کا طریقہ

لیموں کا رس نکال کراس میں شہد اور دارچینی مکس کریں،اب اسے گرم پانی میں لیں اور اچھی طرح ہلائیں(مکس کرنے کے لئے شیشے کاجاراستعمال کریں)۔ 

اب اس محلول سے غرارے کریں،اس میں موجود اجزاءکی وجہ سے منہ کی بدبو اور بیکٹیریا ختم ہوں گے۔دارچینی منہ کے بیکٹیریا،شہد انٹی بیکٹیریل اور بیکنگ سوڈا سے دانت چمکیں گے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں