blank

سرکاری جامعات کےمالی بحران پرگورنر کے پی کا وزیراعلیٰ کو خط

blank

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات کے مالی بحران  سے متعلق گورنر حاجی غلام علی نے صوبے کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا۔

گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری جامعات کو مسائل درپیش ہیں، مختلف جامعات میں وائس چانسلرز کی عدم موجودگی سے تعلیم متاثر ہورہی ہے۔گورنر سیکریٹریٹ نے جامعات کی موجودہ صورتحال کی رپورٹ مرتب کی ہے، رپورٹ میں اعلیٰ تعلیمی پالیسیوں میں خامیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ اجتماعی حکمت عملی اور پالیسیز اختیار کرنے سے جامعات بہتر ہو سکتی ہیں۔اسٹیک ہولڈرز نے یونیورسٹیز ایکٹ 2012 کی مختلف شقوں میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے، یونیورسٹی ایکٹ میں ضروری ترامیم کی تجویز صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں