blank

نیوٹیک یونیورسٹی کس اہم ادارے کا آئیڈیا اور اس میں کس پر فوکس کیا جا رہا ہے ؟ لیفٹیننٹ جنرل (ر) انجینئر معظم اعجاز نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

blank

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوٹیک یونیورسٹی کس اہم ادارے کا آئیڈیا  اور اس میں کس پر فوکس کیا جا رہا ہے ؟ لیفٹیننٹ جنرل (ر) انجینئر معظم اعجاز نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق انجینیر معظم اعجاز کو ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بھی ہیں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ نیوٹیک یونیورسٹی میں نوجوانوں کو ہنردے کر بااختیار بنانا چاہتے ہیں، ہماری یونیورسٹی کو قائم ہوئے صرف6 سال ہوئے ہیں، یہ آئیڈیا پاکستان فوج کی طرف سے آیا کہ ایک ایسی یونیورسٹی ہونی چاہیے جس میں ایجادات اور انڈسٹری پر فوکس کیا جائے، ہم شروع میں ہی بچوں کو ایجادات کی طرف لے جاتے ہیں، ہم نے پچھلے سال دی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ فار انوویشن میں پہلی بار حصہ لیا تھا، پہلے سال ہی ہمیں انوویشن لسٹڈ ایپلی کیشن میں دنیا کی پہلی 100یونیورسٹیوں میں شامل کرلیا گیا تھا، ہمارا لوگو ’’یونیورسٹی فار انڈسٹری ‘‘ ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں