blank

لڑکی کے سینے میں تکلیف ،یواے ای کے ہسپتال گئی تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے سے زمین نکل گئی 

blank

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک غیرملکی لڑکی سینے اور پشت میں تکلیف کی شکایت کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں ٹیسٹ کرنے پر اس کے جسم میں اتنے بڑے سائز کے ٹیومر کا انکشاف ہوا کہ لڑکی کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق 32سالہ ڈوریس باہ نیوئنگ اپنے شوہر کے ہمراہ راس الخیمہ میں مقیم ہے۔
جب ڈاکٹروں نے ڈوریس باہ نیوئنگ کے ٹیسٹ کیے تو معلوم ہوا کہ اس کے سینے میں کینسر کا ٹیومر ہے۔یہ خبر سن کر خاتون دل گرفتہ رہ گئی۔ اس کا کہنا ہے کہ اپنی خوفناک بیماری کا سن کر میں بکھر کر رہی گئی تھی تاہم ڈاکٹروں نے مجھے دلاسہ دیا اور کہا کہ میرا مرض قابل علاج ہے۔
ٹیومر کی تشخیص کے ایک ماہ بعد راس الخیمہ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے طویل سرجری کے ذریعے خاتون کے جسم سے ٹیومر نکال دیا، جس کے بعد خاتون تیزی سے روبہ صحت ہے۔ اس کا آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر شلبھ موہن کا کہنا تھا کہ ’’ٹیومر مریضہ کے دائیں پھیپھڑے اور اس کی خون کی وریدوں سے جڑا ہوا تھا، چنانچہ اسے کاٹ کر نکالنا ایک مشکل اور خطرناک عمل تھا، جس میں ہم خوش قسمتی سے کامیاب رہے۔‘‘



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں