سینٹرل جیل پشاور کے 16 قیدیوں میں ایڈزکی تصدیق

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹرل جیل پشاور کے 16 قیدیوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور کا کہنا ہے کہ قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق قیدیوں کی بلڈ سکریننگ کے دوران ہوئی،ایڈز سے متاثرہ قیدی منشیات کے عادی ہیں، جنہیں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے۔

سینٹرل جیل میں اس وقت 3ہزار400 قیدی ہیں، ایچ آئی وی متاثرہ قیدیوں کا علاج اور کونسلنگ کی جارہی ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں