ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 2337 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
Source link
www.suchtv.pk