وزیراعظم قاتلانہ حملہ ہوا ہے اور پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔
سلوواکیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی وزیراعظم رابرٹ کے پیٹ پر لگی، فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، سلواکیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔
اسپتال ترجمان کے مطابق اسپتال لانے پر وزیراعظم رابرٹ ہوش میں تھے، وزیراعظم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق سلوواکیہ کےوزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت خطرے میں ہے۔
یورپی کمیشن کی سربراہ نے سلوواکین وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے جبکہ ہنگری کے وزیراعظم کی جانب سے بھی سلوواکین وزیراعظم پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
Source link
www.suchtv.pk