لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 21 مئی سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات کی پیشگوئی ہے۔ ساؤتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔ تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ ہیٹ ویو سے بچاؤ سے متعلق تمام ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پرنٹ الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ تمام محکمے ملکر اور باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اگلے10 دن شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آنے کی پیشگوئی ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں۔ غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں ۔
Source link
dailypakistan.com.pk