گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کے بل میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے البتہ عام آدمی کے ساتھ شوبز کی دنیا سے جڑے کئی فنکار بھی اس مسئلے سے دوچار ہیں لیکن اداکار عثمان مختار نے اس سال مسئلے کا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔
عثمان مختار سے سوال کیا کہ 2024 کے لیے آپ کی ریزولیشن کیا تھی؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عثمان نے کہا کہ بہت سے لوگ حیران ہوجائیں گے لیکن میں نے سوچا تھا کہ اس سال گھر میں لازمی سولز پینلز لگواؤں گا ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اتنا زیادہ آتا ہے کہ زندگی اذیت ہوجاتی ہے ، اب اللہ کا شکر ہے کہ میں سکون میں ہوں۔
اداکار نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ لوگ سوچیں گے عثمان مختار کی نیو ائیر ریزولیشن یہ تھی، جی بالکل ایسا ہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار اپنی نئی فلم عمر و عیار میں ’عمر‘ کے کردار میں نظر آئیں گے ، فلم عید الاضحٰی پر پاکستان بھرمیں ریلیز کی جائے گی۔
Source link
www.suchtv.pk