لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جناح ہسپتال کی لانڈری مشینیں بند ہوگئیں۔ گندے اور استعمال شدہ کپڑوں کے ڈھیر لگ گئے۔آپریشن تھیٹرز میں بھی مریضوں کے استعمال شدہ گاؤن، چادروں اور دیگر کپڑوں کے انبار موجود ہیں۔ہسپتال کے مریض موجودہ صورتحال میں گندے کپڑے پہننے پر مجبور ہیں۔
جناح ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لانڈری کےلیے محکمہ صحت سےجاری فنڈز ری ویمپنگ میں لگ گئے۔
وزیر صحت سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کی لانڈری مشینیں خراب ہونے کا پتہ چلا ہے اسے آوٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔
Source link
dailypakistan.com.pk