blank

بلوچستان کا نوجوان اسرار خان آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب

blank

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسرار خان آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہو گئے۔

اسرار خان اپنی صلاحیتوں سے سکالر شپ لیتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی تک پہنچے، وہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کی تاریخ کے تیسرے پاکستانی صدر ہیں۔برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم بورس جانسن، ڈیوڈ کیمرون اور ٹریزامے بھی آکسفورڈ یونین کے صدر رہ چکے ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننے کے بعد ایک انٹرویو دیتے ہوئے اسرار خان نے کہا کہ یہ کامیابی صرف میری نہیں بلکہ پورے بلوچستان اور پاکستان کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بچوں کے لیے پیغام ہے کہ محنت سے سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں، والدین اور اساتذہ کا شکر گزار ہوں، پی ایچ ڈی مکمل کر کے وطن واپس جا کر قانون کے میدان میں خدمات سر انجام دوں گا۔اسرار خان نے بتایا ہے کہ جنگی جرائم، افغانستان، طالبان پر بھی پینل کے تحت مباحثے کا اہتمام کیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ملالہ یوسف زئی جیسی شخصیات کو آکسفورڈ مدعو کر چکا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو اور سانحۂ اے پی ایس میں زخمی احمد نواز بھی آکسفورڈ یونین کے صدر رہ چکے ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں