پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کو مزید فعال بنانے کیلئے  ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا 66 واں اجلاس قائد اعظم لائبریری میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف گورنرز  سابق چیف سیکریٹری پنجاب جاوید اسلم نے کی۔اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کی پروسیڈنگز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں  پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے رولز اور ریگولیشن کی ریشنلائزیشن کی بھی منظوری دی گئی۔پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف ادوار میں سرمایہ کاری اور اس پر منافع کی شرح کو زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے مالیاتی سال 2023-24 میں ممکنہ اخراجات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنر کا کہنا تھا کہ پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ 
سیکریٹری آرکائیو ظہور حسین ، پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، نوشین فاطمہ،  پروفیسر شفاعت یار خان و دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں