سوناکشی سنہا کے بھائی لوو سنہا نے بہن کی شادی پر شرکت کیوں نہیں کی؟

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے بھائی لوو سنہا نے اپنی بہن کی شادی میں موجود نہ ہونے پر بات کرتے ہوئے بہنوئی ظہیر اقبال کے والد کے دبئی میں مشکوک کاموں کا بھی اشارہ دے دیا۔

سوناکشی سنہا نے کافی عرصے تک ریلیشن میں رہنے کے بعد ظہیر اقبال سے شادی کی تھی جس میں سوناکشی کے والدین سمیت قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

مختصر لیکن شادی کی اس پروقار تقریب میں جو چیز توجہ کا مرکز بنی وہ دلہن کے بھائیوں کی غیر موجودگی تھی، تاہم اس پر ایک بھائی لوو سنہا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ وہ صحیح وقت پر اس حوالے سے بات کریں گے۔

چند روز قبل لوو نے ٹیلی گراف انڈیا کا ایک مضمون شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے بہن کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کی اس سلسلے میں میرے خلاف جھوٹ پر مبنی مہم چلائی گئی، تاہم ایسے ہتھکنڈوں سے یہ حقیقت نہیں بدلے گی کہ میرے لیے خاندان ہمیشہ پہلے ہے۔

بعدازاں لوو نے یہ بھی لکھا کہ خبریں انکے خاندان کے بارے میں زیادہ تھیں، لیکن کسی نے بھی اس جانب سوال نہیں اٹھایا کہ دولہے کے والد کے ایک ایسے سیاست دان سے تعلقات ہیں جس نے انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کیسز کو دھو دیا گیا اور نہ ہی کسی نے دبئی میں دولہے کے والد کے مشکوک کاموں پر بات کی۔

واضح رہے کہ سوناکشی کی شادی کے موقع پر جب لوو سنہا سے انکی غیر موجودگی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی لیکن وجوہات بتانے کےلیے وقت مانگ لیا اور کہا تھا کہ انہیں کچھ وقت دیں وہ اس حوالے سے بتادیں گے۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں