کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک صحت مند اور مستحکم پاکستان بناسکتے ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،24 کروڑ کی آبادی میں صرف 10 فیصد لوگ رضا کارانہ خون کا عطیہ دیتے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ خون کی عدم دستیابی کے باعث ہر سال متعدد جانیں چلی جاتی ہیں،نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ خون دیں، اپنی سالگرہ کے روز خون عطیہ کریں، اسکول اور کالج میں خون کے عطیات کےلیے مہم چلائی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہر صحت مند مرد اور خاتون سال میں ایک بار خون ضرور دے۔
Source link
dailypakistan.com.pk