پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا میں ناقص کارکردگی اور مالی بحران کی شکار 14 جامعات بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جامعات کی ٹاسک فورس کمیٹی برائے اعلیٰ تعلیم نے جامعات کی کارکردگی اور معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ ٹاسک فورس کے فیصلوں کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دو اجلاسوں میں بات چیت ہوئی جبکہ 11 جولائی کو حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور صوبائی ٹاسک فورس برائے اعلیٰ تعلیم میں ہونے والے فیصلوں کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
Source link
dailypakistan.com.pk