blank

16 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آج آخری روز

blank

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا آج ساتواں اور آخری روز ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) حکام کے مطابق لورالائی، قلعہ سیف اللہ، دکی، اوستہ محمد، مستونگ، سبی، نصیر آباد، قلات میں پولیو مہم جاری ہے جبکہ ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، لسبیلہ، چمن، قلعہ عبداللہ، زیارت میں انسداد پولیو مہم کا آخری روز ہے۔ای او سی حکام نے کہا کہ مہم میں 9 لاکھ 51 ہزار بچوں کو پولیو وائرس سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں