سرکاری سکول معیاری سکول کا وعدہ پورا کریں گے نجی سیکٹر فیسیں کم کرنے پر مجبور ہوگا: وزیر تعلیم

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےکہا ہے کہ تعلیم میں نئی ریفارمز، کمپری ہینسوو پروگرام لا رہے ہیں۔ دانش سکول فلیگ شپ پراجیکٹ، تنقید کرنے  والوں کیلئے میٹرک کا نتیجہ کافی ہے۔سرکاری سکول معیاری سکول کا وعدہ پورا کریں گے۔ وی سیز تعیناتیوں کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ ہم نے ابتدائی چند ماہ میں سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار اس حد تک بہتر کر دیا ہے کہ میٹرک امتحانات میں پبلک سیکٹر کے سکولوں نے پرائیویٹ سکول مافیا کو مات دی ہے اور ان سے پوزیشنز چھینی ہیں۔ پبلک سکول سسٹم اتنا بہتر کریں گے کہ نجی سیکٹر اپنی فیسیں کم کرنے پر مجبور ہوگا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات و  ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری بھی تھیں ۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا  میٹرک امتحانات میں ہم نے بوٹی مافیا کے خریدے گئے 270 سنٹرز پکڑے اور انٹر امتحانات میں اس حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی جس کے نتائج آج سامنے ہیں۔5 سال بعد 9 میں سے 5 بورڈز میں سرکاری سکولز ٹاپ پوزیشن پر رہے ہیں جس پر میں پنجاب کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز بچوں کیلئے 25 کروڑ روپے کے ایوارڈز رکھے ہیں۔  جب ہم حکومت میں آئے تو ایک لاکھ 18 ہزار اساتذہ کی شارٹیج تھی۔ ہم سمارٹ پالیسی کے تحت اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے سرپلس اساتذہ کو یوٹیلائز کرتے ہوئے شارٹیج کو 38000 پر لائے ہیں۔ اس کے علاؤہ 2000 ایسی پوسٹیں تھیں جو سکول انفارمیشن ایپ میں چھپائی گئی تھیں، ہم نے انہیں عیاں کیا۔ ای ٹرانسفر پالیسی میں رشوت یا سفارش نہیں چل سکے گی۔ ساؤتھ پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کیلئے کیلئے تین تین ماہ کے فنی کورسز پر مشتمل فاؤنڈیشن لرننگ پروگرام متعارف کروایا گیا ہے ۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں