لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور بورڈ کے تحت میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کی ملاقات ہوئی۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے پوزیشن ہولڈرز میں محمد کاشف، معیز حیدر، عبید اللہ عثمان، ماہین سجاد، عبیرہ اصغر، زینب آصف، سحر شکیل، لائبہ،غلام ہمایوں دین، احتشام الحق، محمد فرحان، حفصہ، مائرہ عمران، حافظہ کائنات عامر، مائرہ خرم شامل تھے،اس موقع پر انہوں نے اعلی تعلیم کے لئے پوزیشن ہولڈرز کی فیس کی ادائیگی کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہونہار طلبہ کے درمیان بیٹھ کر فخر محسوس کر رہی ہوں ،پوزیشن ہولڈرز کی قابلیت دیکھ کر رشک آتا ہے،بہت خوش ہوں،ملک کا مستقبل روشن ہے۔
دوران ملاقات ایک طالبہ گھر کے حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی، ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے والدین پر بو جھ نہیں بننا چاہتی, پہلے لوگوں نے وعدے پورے نہیں کئے، اب پتہ چل رہا ہے مریم نواز ہماری وزیر اعلیٰ ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی دعوت سے فخر محسوس ہو رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ٹرافیاں ،تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعاما ت دیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پہلی پوزیشن ہولڈرز کو تین ، تین لاکھ، سیکنڈ کو دو دو لاکھ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز ایک ایک لاکھ روپے کےچیک دیئے۔
Source link
dailypakistan.com.pk