blank

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 3 روپے 28 پیسے سستا ہو کر 273 روپے کی سطح پر آگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ڈالر 273 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز 0.35 فیصد یا 98 پیسے کمی کے بعد 276 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کو ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کی مقررہ حد (کیپ) ہٹانے کے ایک روز بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، جو 3 فروری کو 276 روپے 58 پیسے کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں