blank

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے مزید تگڑا ہوگیا

آئی ایم ایف سے حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوے کی خبروں سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتر چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 95 پیسے کم ہوکر 273.33 روپے پر بند ہوا۔

آج جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 33 پیسے سستا ہوکر 273 روپے پر آگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوئی اور ڈالر 4.83 روپے سستا ہوگیا، انٹربینک میں اس وقت ڈالر کی قیمت 268.50 روپے ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں