blank

شاہ رخ خان کا پاکستانی اداکارہ عفت عمر کیلئے ویڈیو پیغام

بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ عفت عمر کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ عفت عمر نے کنگ خان کے پیغام کو اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر شیئر کرکے نہایت مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان اپنے تعارف کے بعد اداکارہ کو خوش رہنے اور کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

عفت عمر نے ٹویٹر پر خصوصی ویڈیو پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا اور بالی وڈ کنگ کو مخاطب کیا کہ آپ نے اپنی زندگی کے دو سیکنڈ مجھے دیئے ہیں اور یہ میری زندگی کا خوشگوار ترین لمحہ ہے۔

اداکارہ نے کنگ خان کو سپر اسٹار لکھا اور انہیں نئی فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں