blank

چینی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار میں کہا کہ چائنا ڈیوپلمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو 700 ملین ڈالر فراہم کرنے کے لیے معمول کی تمام کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ چین سے رواں ہفتے رقم ملنے کی امید ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو 700 ملین ڈالر رواں ہفتے ملنے کی امید ہے جس کے بعد بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جائے گا۔

پاکستان اور چائنا ڈیولپمنٹ بینک کے درمیان معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا۔ یہ پیش رفت 300ملین ڈالر کے ایک اورچینی کمرشل قرضے کی واپسی کی تاریخ سے کچھ دن پہلے ہوئی ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں