blank

مارکیٹیں رات ساڑھے 8، شادی ہال اور ریستوران 10 بجے بند کرنے کی ہدایت

کمشنر کراچی نے متعلقہ حکام کو شہر میں مارکیٹیں اور بازار رات ساڑھے 8 بجے جب کہ شادی ہال اور ریسٹورینٹ 10 بجے بند کرانے کی ہدایت کردی۔

کمشنر کراچی کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو فیصلوں پرعمل درآمد کے لئے مراسلے بھی بھجوا دیئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرز کو بھجوائے گئے مراسلوں میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہر کی تمام مارکیٹیں، شاپنگ مال اور بازار رات ساڑھے 8 بجے پر صورت بند کردیئے جائیں، اس کے علاوہ ہوٹل، ریسٹورینٹس اور شادی ہال کسی بھی صورت ساڑھے 10 بجے کے بعد کھلے نہیں ہونے چاہیئیں۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈی سیز سے ہدایات پر عمل درآمد کی تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں