blank

چینی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک (آئی سی بی سی) نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی سہولت کے رول اوور کی منظوری دے دی جبکہ 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو چکی ہے۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اس سہولت کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جمعہ کو موصول ہوچکے ہیں، بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہوں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے ملک کے ساتھ جو کیا انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی کہ ملک ڈيفالٹ کر جائے لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہيں کرے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے پاس پالیسی بھی ہے، پلان بھی ہے اور روڈ میپ بھی ہے، تمہارے پاس کیا تھا، کوئی انڈیکیٹر تو دکھا دیں کہ آپ نے بہت اچھا کام کیا ہو، عمران خان اپنے افلاطون لے آئیں اور مقابلہ کر لیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں