blank

پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ چند روز میں طے پاجائے گا: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، ہمیں معاشی سمیت مختلف چیلنجز کا سامناہے، گزشتہ سالوں کی معاشی پالیسیوں نے اچھی معیشت کو خراب کیا، جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی، پاکستان کا آئندہ چند روز میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، یہ معاشی بحران اتحادی حکومت کو ورثے میں ملا ہے، حکومت معاشی بحالی کیلئے کوشاں ہے، جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ دورمیں آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا، ن لیگ کے پچھلے دور میں پاکستان 24 ویں بڑی معیشت بن گیا تھا، پاکستان ایشیاکی بہترین مارکیٹ تھی، 2018 سے پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا، ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کافقدان پیدا ہوا اور بجٹ خسارے میں اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے، حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں