blank

فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 2 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 525 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 924 ڈالر فی اونس ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں