blank

اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کی قیمت میں 48 روپے 78 پیسے فی کلو کمی کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔

ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 228 روپے 99 پیسے مقررکی گئی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے ہو گیا ہے۔

گھریلو سلنڈر2ہزار702 اورکمرشل سلنڈر10ہزار397روپے میں فروخت ہوگا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں