blank

کھال پر ’اسمائلی ایموجی‘ لے کر پیدا ہونے والا بچھڑا توجہ کا مرکز

آسٹریلیا میں ایک گائے کے نومولود بچے کو خوشی کی علامت سمجھا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں Holstein-Friesian نسل سے تعلق رکھنے والی گائے کے بچے کی جلد پر قدرتی طور پر مسکراتا چہرے کا نشان بنا ہوا ہے جسے خوشی کی علامت سے جوڑا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسکراتے چہرے کا نشان ہونے کی وجہ سے گائے کے بچے کا نام بھی ‘ہیپی’ رکھا گیا ہے۔

ہیپی کے مالک کا کہنا ہےکہ یہ بچہ سب سے منفرد ہے کیونکہ جلد پر مسکراتا چہرا بنا ہونے کے ساتھ اس کے سر پر دل کی شکل بھی بنی ہے۔

ہیپی کے سر کا رنگ کالا ہے جس پر سفید رنگ سے دل بنا ہوا ہے جب کہ دھڑ سفید ہے اور اس پر کالے رنگ سے مسکراتے چہرے کا نشان بنا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں