blank

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح 44 فیصد سے تجاوز کر گئ

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح 44 فیصد سے تجاوز کر گئ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا اور ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 44.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ا یک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 64 پیسےکا اضافہ ہوا،ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 123 روپے27 پیسے ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 81 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا، 20 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 717 روپے سے بڑھ گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 51 روپے 83 پیسے اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 99 پیسے اضافہ ہوا، ہفتے کے دوران کیلےفی درجن 11 روپے 52 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں مٹن 2 روپے 73 پیسےاور بیف 5 روپے 15 پیسےمہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دال، چاول سمیت دودھ، دہی، انڈے بھی مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز 14 روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے 15 پیسے کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 122 روپے 58 پیسے سستا ہوا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں