blank

پاکستان کو یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضمانت جلد ملنے کا امکان

انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے حوالے سے حکومتی کوششیں جاری ہیں، متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی جانب سے پاکستان کو 1ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے رواں ہفتے تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یواے ای سے فنانسنگ کیلئے معاملات تقریباً طے ہو چکےہیں۔ ایک ارب ڈالرفنانسنگ کی تصدیق رواں ہفتے متوقع ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے دوست ملک سے فنانسنگ کی درخواست کی تھی جبکہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے وزیراعظم آفس بھی متحرک ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یواےای حکام سے خصوصی درخواست کی تھی، وزیرخزانہ نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیلئےدوست ملک سے فنانسنگ کی درخواست کی۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ یواےای سے 1ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے معاملات فائنل ہوچکےہیں، یواے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لئے دو ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی کرادی، رقم پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے فراہم کی جائے گی۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں