blank

پاکستان نے روس سے خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا

روس سے سستے تیل کی خریداری میں پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے روس سے رعایتی تیل کا پہلا آرڈر جاری کر دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ روس سے رعایتی تیل خریداری کامعاہدہ ہو گیا ہے، پاکستان کو صرف روسی خام تیل ملے گا، ریفائنڈ تیل نہیں ملے گا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا روس کی جانب سے رعایتی تیل کا پہلا کارگو مئی میں پاکستان پہنچے گا لیکن روسی تیل خریدنے کے لیے ڈسکاؤنٹ ریٹ ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔

مصدق ملک نے کہا کہ روس سے حاصل خام تیل پاکستان ریفائنری لمیٹڈ میں ریفائن ہو گا، پاکستان کا یومیہ ایک لاکھ بیرل روسی تیل درآمد کرنے کا منصوبہ ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں