blank

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

ایل پی جی فی کلو 4روپے 89پیسے مہنگی ہوگئی جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 233روپے 88 پیسے مقرر کر دی گئی۔

اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57روپے 70پیسے مہنگا کر دیا گیا، اضافے کے بعد 11.8کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2759روپے 89پیسے مقرر ہوگئی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں