blank

بلوم برگ نے پاکستان کو ایک بار پھر خبردار کردیا

بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ قرضوں کے بغیر ڈیفالٹ ہو سکتا ہے، جون کے بعد پاکستان کے قرض ادائیگی کے فنانسنگ آپشن غیر یقینی ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔

بلوم برگ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو زرِ مبادلہ میں کمی کا سامنا ہونے کے باعث مسئلہ درپیش ہے۔ رواں مالی سال کےاختتام تک پاکستان قرضوں کی ادائیگی وقت پر کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان 6.5 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پروگرام دوبارہ شروع کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے جو حکومت کی جانب سے قرض کی کچھ شرائط پوری کرنے میں ناکامی کے بعد تعطل کا شکار ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں رواں سال ہونے والے انتخابات سے پہلے سیاسی تناؤ، قرض میں تاخیر کے خطرے میں اضافہ کر رہا ہے۔ دوسری طرف روپیہ بھی ریکارڈ کے کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

 


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں