blank

معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کچھ دن قبل قاضی احمد کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی سندھی ڈراموں کی نامور اداکارہ شبیراں چنہ کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

شبیراں چنہ کو علاج کے لیے کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شبیر اں چنہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے مرحومہ کی زندگی بچانے کے لیے بھرپورکوشش کی، اداکارہ شبیر اں چنہ کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں