blank

ملکی سیاسی صورتحال پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا

ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے اب کئی روز بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا اس حوالے سے بیان سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نے ملکی سیاست اور حالات کی درستگی سے متعلق زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرے۔

سابق کپتان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’بات یہ ہے کہ ہمارے یہاں مثبت چیز پر بھی کافی تنقید کی جاتی ہے، اختلاف رائے اچھی چیز ہے لیکن گالم گلوچ، اخلاقیات سے اتر کر بدتمیزی کرنا، ایسی صورتحال میں انسان کہتا ہے کہ میں ان سب چیزوں سے سائیڈ میں ہی ہو جاؤں اور یہی وجہ ہے کے میں نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی‘۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہر کام ہوسکتا ہے، میری صرف اتنی درخواست ہے کہ ملک کے تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں، بہت سی چیزیں کافی آسان ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور اس دوران فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں