blank

ڈبلیوای ہال آف فیم کے “سپر اسٹار” بلی گراہم 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے اور 2 دن قبل ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر ان کی اہلیہ نے انکار کردیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بلی گراہم گزشتہ سال کورونا کا شکار ہوئے تھے اور انہیں کان کا انفیکشن بھی ہوا تھا جو کہ ان کے سر تک پھیل گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریسلنگ کی دنیا میں انہیں سُپر اسٹار کے نام سے جانا جاتا تھا جبکہ ان کا اصلی نام ایلڈرج وین کولمین تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دیگر ریسلرز نے بلی گراہم کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں