زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالرکی سطح سے نیچے آگئے

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالرکی سطح سے نیچے آگئے۔

اسٹیٹ بنک کے جاری کردی اعلامیے کے مطابق پاکستان کےڈالر ذخائر میں گزشتہ ہفتے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی۔ پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائرکامالی حجم نو ارب 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالرہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے پاس 4 ارب 21 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کے ڈپازٹس ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ 65 لاکھ ڈالرکے ذخائر موجود ہیں


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں