blank

سیلاب کی تباہ کاریوں کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات

سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ منفی رہنےکے خدشات ہیں۔۔ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کی منظوری ہوگی۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اس سے قبل 18مئی کو بلایا گیا نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس موخر کر دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کی منظوری ہوگی۔ رواں مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 5.01 فیصد مقرر تھا تاہم سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث جی ڈی پی گروتھ متاثر ہونےکا خدشہ ہے، سیلاب سے زراعت ،لائیو اسٹاک اور کاروبار بہت متاثر ہوئے ہیں، بڑی صنعتوں کی گروتھ منفی میں ہے، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ بہت ہی کم یا منفی میں جانے کے بھی خدشات ہیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 0.5 فیصد لگا رکھا ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 0.4 فیصد لگایا تھا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 0.6 فیصد تک لگایا ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں