blank

ایک ماہ تک چاول نہ کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ ماہرین کا مؤقف آگیا

blank

ایک ماہ تک چاول نہ کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ ماہرین کا مؤقف آگیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چاول ہماری روزمرہ خوراک کا حصہ ہے تاہم زیادہ چاول ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں کیونکہ ان میں اگر ضروری کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں تو دوسری طرف ان میں نشاستہ بھی بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، جو ہماری صحت کے لیے مضر ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفائنڈ سفید چاولوں کا زیادہ استعمال بلڈ شوگر کا لیول بڑھانے اور وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

ان تحفظات کے پیش نظر کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ کوئی شخص ایک ماہ کے لیے چاول اپنی خوراک سے یکسر نکال دے تو اس کے جسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارت کے شری بالا جی ایکشن میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی چیف نیوٹریشنسٹ (ماہر غذائیات)پریا بھرما نے بتایا ہے کہ ایک ماہ کے لیے چاول چھوڑ دینے سے جسم میں پہلی تبدیلی یہ آئے گی کہ آپ کا وزن تیزی سے کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

پریا بھرما کا کہنا تھا کہ وزن کم ہونے کی وجہ یہ ہو گی کہ چاول چھوڑ دینے سے آپ کی خوراک سے کیلوریز کم ہو جائیں گی۔ اس کے علاوہ آپ کا بلڈ شوگر لیول مستحکم ہو جائے گا۔ تاہم جسم میں یہ تبدیلیاں اسی صورت میں ہوں گی، جب آپ چاول چھوڑ کر اس کی جگہ کاربوہائیڈریٹس کی حامل کوئی اور چیز بھی نہیں لیں گے۔ 

پریا بھرما نے کہا کہ ایک شخص ایک ماہ تک چاول نہیں کھاتا۔ اس کے بعد جونہی وہ چاول کھانا شروع کرے گا اس کے جسم میں گلوکوز کا لیول تیزی سے بڑھنے لگے گا۔ چنانچہ چاولوں کا استعمال یکسر ترک کردینا مناسب عمل نہیں ہے۔ اصل میں ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں کب اور کتنی مقدار میں چاول کھانے چاہئیں۔ ایک چھوٹا پیالہ چاول روزانہ کھانے سے ہمارے جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں