blank

موسم گرما میں پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے ماہرین نے مفید تجاویز دیدیں

blank

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹ کی چربی کم کرنا ایک مشکل کام ہے۔ تاہم ماہرین نے گرمی کے موسم میں پانچ ایسی تدابیر بتائی ہیں جن پر عمل کرکے آپ پیٹ کی چربی سے حتی الامکان نجات پا سکتے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ماہرین کہتے ہیں کہ گرمی کے موسم میں موٹاپے سے کم کرنے کے لیے سردیوں کی نسبت یکسر مختلف لائحہ عمل کی ضرورت ہوتی ہے۔ گرمیوں میں اگر آپ پانچ چیزوں کو معمول بنا لیں تو موٹاپے سے نجات میں یہ بہت فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کی طرف سے بتائی گئی یہ پانچ اشیاء درج ذیل ہیں:۔
دن کا آغاز پانی کے ایک گلاس سے کرنا
ہائیڈریشن وزن کم کرنے کے حوالے سے ایک انتہائی اہم چیز ہے۔ گرمیوں میں اگر ہم وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ہمیں اپنے جسم میں پانی کی اچھی مقدار کا اہتمام کرنا ہو گا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ دن کا آغاز پانی کے ایک گلاس سے کرتے ہیں تو اس سے نہ صرف آپ کے جسم کو توانائی ملتی ہے بلکہ صبح کے وقت ہونے والی ذہنی پریشانی سے نجات ملتی ہے اور ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔ آپ صبح کے وقت بلنگو والا پانی، اجوائن والا پانی یا لیموں پانی لے سکتے ہیں۔
صبح کے وقت ورزش کرنا
اگر آپ پیٹ کی چربی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو صبح کے وقت اس سے متعلق ورزشیں گھر میں ہی کریں۔ اس کے علاوہ صبح واک یا جاگنگ کے لیے جانا اور یوگا کرنا بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔ 
پروٹین سے بھرپور ناشتہ
پروٹینز ہمارے پٹھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں چنانچہ وزن کم کرنے کی کوشش کے دوران ہمارا ناشتہ پروٹینز سے بھرپور ہونا چاہیے تاکہ ہم وزن کم کرنے کی کوشش میں کہیں اپنے پٹھے کمزور نہ کر بیٹھیں۔ اس سے آپ کا معدہ بھی بھرا رہے گا اور دن میں آپ کم کھائیں گے، جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملے گی۔
10منٹ کے لیے غوروفکر کرنا
غوروفکر (مراقبہ) کرنے سے ذہنی تنائو سے نجات ملتی ہے جو کہ موٹاپے سے نجات کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ جو لوگ پیٹ کی چربی یا مجموعی طور پر موٹاپے سے نجات کی کوشش کر رہے ہیں انہیں روزانہ صبح 10منٹ غوروفکر کو اپنا معمول بنانا چاہیے۔
دن بھر کے کھانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا
گرمیوں میں موٹاپے سے نجات کی کوشش کے دوران ہمیں دن بھر کے لیے کھانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ کیا کھانا ہے، کتنا کھانا ہے اور کس وقت کھانا ہے؟ اس تمام منصوبہ بندی سے ہمیں غیرضروری بھوک سے نجات ملے گی۔ جب ہمارے جسم کو علم ہو کہ اسے اگلا کھانا کب ملنا ہے اور کھانے میں کیا ملنا ہے، تو ہمارا جسم کھانے کی طلب کم کر دیتا ہے جو کہ موٹاپے سے نجات کے لیے ایک بہت فائدہ مند عمل ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں