blank

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

گزشتہ 6 روز مسلسل کمی کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 685 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 84 ہزار585 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 1931 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 7200 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں