blank

ڈائریا کیسز میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے ؟ وجہ سامنے آ گئی

blank

کراچی: ڈائریا کیسز میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے ؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد  میں ڈائریا کیسز میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے ؟  اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے ۔ محکمہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  ڈائریا کیسز میں اضافے کا سبب واٹر بورڈ سے فراہم کردہ پانی ہے۔”جنگ “کے مطابق  کراچی کے علاقے شیدی گوٹھ غڈاپ ٹاؤن  میں ڈائریا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے 24 گھنٹےمیں 46 افراد میں ڈائریا رپورٹ ہوئے جبکہ 28 جون سے اب تک 372 افراد میں ڈائریا کی تصدیق ہوئی۔  سندھ گورنمنٹ ہسپتال میمن گوٹھ میں 3 مریض زیرعلاج ہیں، ڈائریا سے متاثرہ افراد میں خواتین ، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

محکمہ صحت  کا کہنا ہے کہ ڈائریا کا سبب واٹر بورڈ کی جانب سے فراہم کیا جانے والا پانی ہے جس میں کلورین کی کمی کے علاوہ دیگر مضر صحت اشیاء کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں