blank

تعلیمی بورڈ کا پاسنگ مارکس کم ازکم 40 کرنے پر اتفاق, طلباء نئی مشکل میں پھنس گئے

blank

تعلیمی بورڈ کا پاسنگ مارکس کم ازکم 40 کرنے پر اتفاق, طلباء نئی مشکل میں پھنس …

لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر کے تعلیمی بورڈ میں پاسنگ مارکس کم ازکم 40 کرنے  جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مسلم طلبہ کے لیے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

“جیونیوز” کے مطابق ملک کے تعلیمی بورڈ ز کی کمیٹی فارچیئرمینز کا دو روزہ اجلاس ہواجس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔بورڈز کے چیئرمینز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کیا جائے گا اور امتحانی شیڈول مارچ اپریل کے بجائے مئی جون میں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں رواں سال کے لیے انٹربورڈ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بلوچستان بورڈ رواں سال انٹربورڈ سپورٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں