blank

حد سے زیادہ پیاس لگنا کس خوفناک بیماری کی علامت ہو سکتی ہے ؟

blank

حد سے زیادہ پیاس لگنا کس خوفناک بیماری کی علامت ہو سکتی ہے ؟

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)زیادہ پانی پینا صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے تاہم حد سے زیادہ پیاس لگنا کسی خوفناک بیماری کی علامت بھی ہوسکتا ہے، جیسا کہ اس برطانوی شخص کے ساتھ ہوا۔ میل آن لائن کے مطابق کارن وال کا رہائشی 41سالہ جوناتھن پلمر روزانہ 10لیٹر پانی پی جاتا تھا، پھر بھی اس کی پیاس بجھنے میں نہیں آتی تھی۔ 

جوناتھن اس بات سے عاجز آ کر ڈاکٹروں کے پاس گیا، جنہوں نے خیال کیا کہ جوناتھن کو ذیابیطس ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں مریض کو پیاس زیادہ لگتی ہے۔ تاہم جب اس کا ذیابیطس کا ٹیسٹ کیا گیا تو نتیجہ منفی آیا۔ اس پر جوناتھن کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے تو یہ خوفناک انکشاف ہوا کہ اس کی پیاس کی وجہ برین ٹیومر تھا جو اس کے پٹوایٹری گلینڈ (Pituitary Gland)میں تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق مٹر کے سائز کا یہ عضو پیاس کے احساس کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جب ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہو، یہ عضو جسم کو کمانڈ دیتا ہے اورہمیں پیاس محسوس ہونے لگتی ہے۔جوناتھن کی 30بار ریڈیو تھراپی ہوئی، جس کے بعد اب وہ مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔

جوناتھن کا کہنا ہے کہ ”میں خوش قسمت تھاکہ ابتداءمیں ہی ٹیومر کی تشخیص ہو گئی۔ جن لوگوں کو زیادہ پیاس لگتی ہو، انہیں اپنے ٹیسٹ ضرور کرانے چاہئیں، تاکہ اگر وہ بھی ایسے ہی کسی خوفناک عارضے میں مبتلا ہوں تو بروقت تشخص ہو سکے اور ان کی جان بچ سکے۔“



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں