blank

چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا: اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے قرض رول اوور کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ایکسپورٹ۔امپورٹ (ایگزم) بینک نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے پاکستان کے ذمے 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کو ان دونوں برسوں میں صرف سود کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

وزیرخزانہ کے مطابق تمام قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔

اس سے قبل چین نے 18 جولائی کو پاکستان کے 60 کروڑ ڈالر رول اوور کیے جس کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،چین نے پاکستان کو 600 ملین ڈالر رول اوور کیے ہیں جس سے پاکستان کے ذخائر میں 600 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں