blank

مکھیوں سے نجات کا آسان طریقہ

blank

مکھیوں سے نجات کا آسان طریقہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمیوں کے موسم میں مکھیاں ناک میں دم کیے رکھتی ہیں تاہم اب انٹرنیٹ پر ایک خاتون نے ان مکھیوں کو مارنے کا ایسا آسان طریقہ بتایا ہے کہ صارفین دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون نے بتایا ہے کہ آپ صرف ’گارلک بٹر‘ (Grlic Butter)کے ذریعے مکھیوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ ایک کراہت آمیز طریقہ ہے تاہم تمام دن مکھیوں کے تنگ کرنے سے یہ بہتر ہے۔
خاتون بتاتی ہے کہ سادہ سا طریقہ یہ ہے کہ گارلک بٹر کا ایک کپ لیں اوراسے کھول کر کچن یا کمرے میں، جہاں مکھیاں زیادہ ہیں، رکھ دیں۔ کچھ ہی دیر میں تمام مکھیاں گارلک بٹر پر آ کر بیٹھیں گی اور وہیں مر جائیں گی۔ خاتون تین تصاویر بھی اپنی پوسٹ میں شیئر کرتی ہیں۔ یہ تصاویر پانچ پانچ منٹ کے وقفے سے بنائی گئی ہوتی ہیں۔
پہلی تصویر میں گارلک بٹر کا کپ کھول کر رکھا گیا ہوتا ہے اور اس میں اکا دکا مکھیاں مری ہوئی نظر آتی ہیں۔ دوسری تصویر میں مکھیوں کی تعداد ہو جاتی ہے اور تیسری تصویر میں درجنوں مکھیاں گارلک بٹر کے ساتھ چپک کر مری ہوئی نظر آتی ہیں۔ کمنٹس میں سینکڑوں خواتین مکھیوں سے نجات کے اس سادہ ترین طریقے پر حیرت کا اظہار کر رہی ہیں کہ یہ پہلے ان کے ذہن میں کیوں نہ آ سکا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں